Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے موسم سے متعلق بڑی پیشگوئی کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد، اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں شدید سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کے پی، پنجاب کے میدانی اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائی رہے گی، اسلام آباد اور گردو نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

دوسری جانب کراچی میں رات کے وقت درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جا رہا ہے، محکمہ موسمیات نے دن بھر موسم سرد رہنے کی پیشگوائی کر دی ہے۔

Exit mobile version