محکمہ موسمیات نے بارش اور برفباری سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیشگوئی کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی اور سندھ کے بالائی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اورگردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے چترال، دیر، سوات، کوہستان اور مالاکنڈ میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی ہے جبکہ گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
چارسدہ، مردان، نوشہرہ، صوابی، پشاور، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں دھند چھائے رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ بہا ولپور، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، جہلم، منگلا، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال، ملتان، خان پور، رحیم یار خان، حافظ آباد، بھکر، لیہ اور ڈیرہ غا زی خان میں دھند چھائے رہنے کی پیشگوئی ہے۔
