محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے ٹھنڈ میں مزید اضافے کی پیش گوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک صبح اور رات کے اوقات بالائی وسطی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات شدید دھند چھائی رہے گی۔
ملک کے جنوبی میدانی علاقوں بشمول ساحلی پٹی پر موسم خشک دن کے وقت دھوپ کی شدت تیز رہنے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
