محکمہ موسمیات نے موسم سے متعلق بڑی پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیشگوئی کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے آئندہ چندروز کے دوران شدید دھند کی لپیٹ میں رہیں گے، شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
آج ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہا۔
