موسم سے متعلق محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیشگوئی کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سردی کی شدت برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال، ملتان، خان پور، رحیم یار خان، حافظ آباد، بھکر، لیہ، ڈیرہ غا زی خان، جیکب آباد، حیدرآباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادو میں بھی دھند کا راج رہے گا۔
مری، گلیات اور گردونواح میں موسم سرد رہے گا، بہاولپور، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اٹک، جہلم، منگلا، فیصل آباد، جھنگ میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
