Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بارشوں کیلئے ہو جائیں تیار، محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق عوام کو خوشخبری سنا دی ہے۔

محکمہ موسمیات نے جنوری کے آخری ہفتے میں مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کر دی ہے۔

 ڈائریکٹرجنرل محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت، خیبرپختونخوا اور اسکردو کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے، اسلام آباد اور دیگر شہروں سے دھند کا سلسلہ جلد ختم ہو جائے گا، فروری اور مارچ میں زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ چند روز کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔ اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علا قوں میں شدید دھند چھائے رہے گی، شدید دھند سے متاثرہ علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا تاہم کراچی میں بعض مقامات پر بارش ہوئی۔

Exit mobile version