محکمہ موسمیات نے انتخابات کے دن ملک بھر میں موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 8 فروری کو دن میں درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہوگا۔
کراچی میں درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 27 جبکہ مجموعی طور پر 23 ڈگری سینٹی گریڈ اور لاہور میں درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
پشاور میں درجہ حرارت کے بارے میں 20 ڈگری سینٹی گریڈ کی پیشگوئی سامنے آئی ہے جبکہ ملتان میں درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگا اور مطلع تھوڑا ابر آلود ہوسکتا ہے۔
حیدرآباد میں گرمی کی شدت نہ ہونے کے برابر ہوگی تاہم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوسکتا ہے۔
