محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں اس اختتام ہفتہ پر بارش کا امکان ہے، بارش اتوار 25 فروری سے منگل 27 فروری کے درمیان ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم صورتحال کے حوالے سے کہا ہے کہ کراچی میں موسم بتدریج گرم ہونے لگا، شہر کا آج کم سے کم درجہ حرارت 20.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30؛ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔
شہر میں آج مطلع مکمل صاف رہے گا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ریکارڈ کیا گیا،تاہم اس وقت 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی ہوا چل رہی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ فروری کے آخری ہفتے میں کراچی میں بارشوں کا امکان ہے، سسٹم قریب آنے کے بعد واضح پیش گوئی کی جاسکے گی۔
واضح رہے کہ شہر میں موسم سرما تقریباً رخصت ہوچکا ہے اور گرمی نے دستک دے دی ہے لیکن موسمیات کے ماہرین کے مطابق ایک سسٹم کے تحت 25 فروری سے جس کے نتیجے میں بلوچستان کے جنوبی حصوں اور زیریں سندھ میں بارش ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب ملک کے بالائی علاقوں میں ایک علیحدہ موسمیاتی نظام کے تحت بارشوں اور برف باری کا سلسہ جاری ہے۔
ناران میں 8 فٹ اورشوگران میں 2 فٹ تک برف پڑی اور کالام میں 3 فٹ، مالم جبہ میں 2 فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔
