محکمہ موسمیات نےطوفانی بارشوں اور برفباری سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے جبکہ مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور بالائی علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، خیبر پختونخوا میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔
لاہور، جہلم، گجرات، سیالکوٹ اور نارووال میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ مری اور گلیات میں ہلکی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان اور بالاکوٹ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ بلوچستان اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
