محکمہ موسمیات نےطوفانی بارشوں سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔
بارش کے بعد موسم مزید نکھرے گا اور سردی میں بھی کمی واقع ہوگی، لاہور میں صبح کے اوقات میں گرمی اور رات کے وقت موسم سرد رہتا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔
