محکمہ موسمیات نے طوفانی بارشوں سے متعلق نئی پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 9 مارچ سے ایران سے بلوچستان میں بارشیں برسانے والا نیا سسٹم داخل ہو گا، جس سے گلگت بلتستان اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
گلیات اور گردونواح میں بھی گزشتہ روز بادل برسے جس سے سردی کی شدت برقرار ہے جبکہ ملکہ کوہسار مری میں مزید برفباری کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے،
ایڈوائزری کے مطابق 9 مارچ سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو گا، 11 مارچ اور 12 سے 14 مارچ اسلام آباد، راولپنڈی اور مری گلیات میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں 9 سے 13 مارچ تک بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
