کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 38 فیصد ہے اور مشرق سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 8 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج مطلع صاف رہے گا جبکہ آئندہ ہفتے تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
واضح رہے کہ حساس طبیعت والے افراد کو احتیاط کرنے اور ماسک لگانے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔
