Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی والے ہوجائیں تیار! محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق اہم پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی ہے۔

حکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم کی صورتحال بتاتے ہوئے کہا کہ کراچی میں آج بھی دن بھرموسم گرم اورمرطوب رہے گا۔

 کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے تاہم شہرمیں تاحال ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے۔

اس کے علاوہ ہوا میں نمی کا تناسب88 فیصد ہے، جنوب مغربی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب بھر میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، آج سے درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ ہو گا۔

Exit mobile version