Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عید پر طوفانی بارشوں کی پیشگوئی؛ ہائی الرٹ جاری

عیدالفطر کے موقع پر طوفانی بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

 پی ڈی ایم اے نے عیدالفطر کے موقع پر پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا ہے۔

ڈی جی  پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ 10سے 15 اپریل کے درمیان وقفے وقفے سےطوفانی بارشیں ہوں گی۔10سے 12اپریل تک مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک اور چکوال میں بارش کےامکانات ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 12 اپریل سے گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ڈی جی خان، ملتان اور ساہیوال  ڈویژن میں بارشیں ہوں گی۔

اس کے علاوہ بہاولپور ڈویژن کے اضلاع بھی تیز بارشوں کی زد میں رہیں گے، پنجاب کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری کے بھی امکانات ہیں۔

Exit mobile version