Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں سورج کا راج برقرار، گرم اور خشک موسم سے شہری نڈھال

کراچی میں سورج کا راج برقرار ہونے کے باعث شہری نڈھال ہو گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 40 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  جمعے سے سمندری ہوائیں دن میں بحال ہونے سے گرمی کی حالیہ لہر میں کمی متوقع ہے۔

موسم کو دیکھتے ہوئے ماہرین صحت نے شہریوں کو گھروں سے باہر نکلتے وقت  سروں کو ڈھانپ کر رکھنے اور پانی کے زیادہ سے زیادہ استعمال کا مشورہ دیا ہے۔

دوسری جانب ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر کا فضائی معیار خراب ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی تیسرے نمبر جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی پہلے نمبر پر موجود ہے۔

اس کے علاوہ ائیرکوالٹی انڈیکس کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 161 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

 واضح رہے کہ دو دن قبل میٹروپولیس میں پارہ 39.5 ڈگری تک بڑھ گیا تھا، محکمہ موسمیات نے جزوی ہیٹ ویو کی وارننگ جاری کی تھی، تاہم اب پی ایم ڈی نے رہائشیوں کو یقین دلایا ہے کہ حالات کے مکمل ہیٹ ویو میں بڑھنے کا امکان نہیں۔

Exit mobile version