Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں سورج آنکھیں دکھانے لگا، گرمی کی شدت میں اضافہ

کراچی: شہر قائد میں سورج آنکھیں دکھانے لگا جس سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گرمی کا پارہ ہائی ہونے لگا، صبح سویرے حبس اور گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے تاہم آج دن کے اوقات میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس وقت شہر میں گرمی کی شدت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شہر میں 9 سے 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے، دن بھر ہوا میں نمی کا تناسب زائد رہے گا، ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے کے باعث گرمی زیادہ محسوس کی جائے گی۔

Exit mobile version