Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہر قائد میں گرمی کی شدت برقرار، آئندہ دنوں میں مزید اضافہ متوقع

شہر قائد کراچی میں گرمی کی شدت برقرار ہے جبکہ درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا، چہرا کا آج کم سے کم درجہ حرارت کی 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں نے کہا ہے کہ کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 74فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، تاہم شہر میں ہوائیں 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں گرمی کی لہر میں منگل سے مزید شدت متوقع ہے، تاہم 21 تا 27 مئی سندھ میں شدید گرمی کا امکان ہے، سندھ میں بھی 21 تا 23 مئی درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری اضافہ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ 23 تا 27 مئی درجہ حرارت میں 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ کا امکان ہے، تاہم شہریوں کو پانی اور ٹھنڈے مشروبات استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Exit mobile version