محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیشگوئی کے مطابق سندھ اور پنجاب میں 23 مئی تک گرمی کی شدت برقرار رہے گی، اسلام آباد میں 27 مئی تک گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
اسلام آباد، مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، وسطی اور جنوبی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختل علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، سوات، مالاکنڈ اور کوہستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
اس کے علاوہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں شدید گرمی اور موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
