Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مون سون کا آغاز کب ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون کے آغاز سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جون کے دوسرے ہفتے سے پری مون سون شروع ہوسکتا ہے اس سال مون سون میں بھی معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گے اور زیادہ بارشوں سے سندھ اور بلوچستان زیادہ متاثر ہونگے۔

اس حوالے سے ڈی جی محکمہ موسمیات نے بتایا گزشتہ مہینے اپریل میں بارشوں سے تربیلا اور منگلا ڈیموں کو فائدہ پہنچا ہے، خلیج بنگال پر ایک سائیکلون بنا ہوا ہے جو انڈیا کے جنوبی علاقوں کو متاثر کرے گا، شمالی علاقوں میں بھی درجہ حرارت زیادہ ہوگا جس سے گلوف کا خدشہ ہے۔

ڈی جی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی فضا میں موجود ہوا کا زیادہ دباؤ، محدود بادلوں کی موجودگی گرمی کی لہر کا باعث ہے۔ اب تک ساہیوال، اوکاڑہ، سبی، بھکر، لاڑکانہ جیکب آباد میں زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب اندرون سندھ اور جنوبی پنجاب کے کئی شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ صورتحال رواں ہفتے اسی طرح برقرار رہے گی۔

Exit mobile version