محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔
دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان، شانگلہ، کرم، باجوڑ، اٹک، چکوال، راولپنڈی، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کے چند مکانات پر بارش کا امکان ہے۔
نارووال، لاہور، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، مری، گلیات اور گردو نواح میں بعد از دوپہر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 2 روز کے دوران بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب کے اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں بھی موسم شدید گرم رہے گا۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔
