ملک کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کمی آگئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں بارشوں کا سلسلہ تھم گیا، برسات کے بعد سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گرمی کی شدت میں کمی آئی جبکہ مختلف حصوں میں سورج کی تپش برقرار رہے گی۔
سندھ میں صبح کے آغاز کے ساتھ ہی پارہ چڑھ گیا، کراچی میں سورج اپنی تپش سے عوام کو ستانے لگا جبکہ شہر کا موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہے گا۔
اس کے علاوہ پنجاب میں موسم نے کروٹ بدل لی، بارش کے بعد گرمی نے شدت پکڑلی جبکہ اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، ملتان سمیت دیگر شہروں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں بھی گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے، لیکن مختلف شہروں میں سورج کی تپش برقرار ہے۔
بعدازاں محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری رہا جبکہ دادو، مٹھی، تربت، بہاولپور میں 42، سبی، موہن جودڑو، کوٹ ادو، ٹنڈو جام اور روہڑی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
