محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں سالانہ اوسطاً 188 ملی میٹر بارش ہوتی ہے جس میں سے کم و بیش اوسطاً 141 ملی میٹر بارش مون سون کے دوران ہوتی ہے۔
رواں سال ملک بھر میں معمول سے 35 فیصد زیادہ بارشوں کا امکان ہے، درجہ حرارت بھی معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔
درجہ حرارت زیادہ ہونے کی وجہ سے گلیشئرز کے پگھلنے کی رفتار میں تیزی آئے گی اور اس صورت حال میں دریاؤں میں سیلابی صورت پیدا ہونے کے امکانات کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔
دوسری جانب این ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ اس سال معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی جس کیلئے مارچ سے تیاریاں شروع کر رکھی ہیں، ڈسٹرکٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے ذریعے عوام کو آگاہی فراہم کی ہے۔
