Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک میں بارشوں کا سلسلہ کس تاریخ سے شروع ہوگا؟ پیشگوئی کردی گئی

محکمہ موسمیات نے ملک میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیشگوئی کے مطابق بحیرہ عرب سے نم ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث 18 سے 22 جون کے دوران گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

خیبر پختونخوا میں 16 سے 18 جون کے دوران موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، 18 جون سے 22 جون کے دوران چترال اور ایبٹ آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

18 سے 22 جون کےدرمیان اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات میں آندھی اور بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

20 سے 22 جون کے دوران بہاولپور، ملتان اور خانیوال میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ 17 سے 20 جون تک سندھ کے بیشتر علاقوں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، 21 سے 22 جون کے دوران سکھر اور جیکب آباد میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

Exit mobile version