محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آج کی موسم کی صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موسم آج گرم اور مرطوب رہے گا، کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
شہر قائد میں بارش سے متعلق محکمہ موسمیات نے کہا کہ اس وقت شہر میں 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہے، البتہ آج کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، تاہم رات گئے بوندا باندی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 75فیصد ریکارڈ ہے، تاہم ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔
دوسری جانب پنجاب کے بعد سندھ کے مختلف شہروں میں بھی بارش کا آغاز ہوگیا ہے، سندھ میں بارش کا سلسلہ اتوار تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
