Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک بھر میں 26 جون سے بارشوں کی پیشگوئی؛ کہاں کہاں بارش ہوگی؟

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 26 جون سے بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔

حکمہ موسمیات کے مطابق 26 جون کو بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک کے مشرقی علاقوں میں داخل ہوں گی۔

 26 جون سے یکم جولائی کے دوران سندھ میں عمرکوٹ، بدین، ٹھٹھہ، اور حیدرآباد میں بارش کا امکان ہے، کراچی میں 2 یا 3 جولائی کو بارش ہوسکتی ہے۔

 27 جون سے یکم جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور دیگر شہروں میں بارش متوقع ہے جبکہ 26 سے 30 جون کے دوران بہاولپور، ملتان، خانیوال، راجن پور اور رحیم یار خان میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 28 جون سے یکم جولائی کے دوران کے پی، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارشیں ہونگی جبکہ 26 سے 28 جون کے دوران لسبیلہ، خضدار، آوران، بارکھان اور نصیرآباد میں بارش کا امکان ہے۔

Exit mobile version