Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں آج شام بوندا باندی کا امکان

کراچی کے مختلف علاقوں میں آج شام بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ آج شام و رات میں کہیں کہیں بوندا باندی کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس وقت شہر میں مغربی سمت سے 17 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ اس وقت گرمی کی شدت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔

Exit mobile version