Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں آج ہلکی بارش کا امکان

کراچی میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے

 محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں آج بھی ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے۔

شہر قائد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  35 سے 37 ڈگری سینٹی  گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ہے، اس کے علاوہ شمال مغربی سمت سے ہوائیں 8 سے 10 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

 کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود اور گرم مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر میں سمندری ہوائیں تاحال بحال نہ ہوسکیں جس کی وجہ سے حبس کی صورتحال برقرار ہے۔

Exit mobile version