Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں گرمی کا راج، آج پارہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان

کراچی میں ایک بار پھر گرمی کا راج، شہر میں آج پارہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اس وقت مطلع جزوی ابر آلود ہے، جبکہ شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہیں۔

شمال مغربی سمت سے 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، شہر میں آج بھی رات و شام میں بونداباندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

مکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ گرمی کی شدت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔

شہر قائد میں آج ہوا میں نمی کا تناسب 74  فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اٹھارہ جولائی سے شہر میں مون سون ہواؤں کا ایک اور اسپیل داخل ہوگا، جبکہ 19 جولائی سے شہر قائد میں تیز بارش متوقع ہے۔

Exit mobile version