Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں شدید گرمی اور حبس برقرار

کراچی: شہر قائد میں سمندری ہوائیں بدستور بند ہونے سے گرمی کی شدت برقرار ہے جبکہ حبس کے باعث شہریوں کے پسینے چھوٹ گئے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تاہم سمندری ہوائیں بند ہونے کے سبب 35 سے 36 ڈگری درجہ حرارت محسوس کیا جارہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت شہر میں ہوائیں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، تاہم آج سے شہر میں سمندری ہواؤں میں اضافے کا امکان ہے جبکہ شہر کے مضافاتی علاقوں میں  آج بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے سے شہر میں گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے 10 درجے زیادہ محسوس ہو رہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ کراچی کا موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

Exit mobile version