کراچی میں 29 جولائی سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی۔
چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کے مطابق مون سون ہواؤں کا سلسلہ بھارتی گجرات پر موجود ہے، یہ مون سون ہوائیں 29 جولائی سے سندھ میں داخل ہوں گی۔
سردارسرفراز نے کہا کہ29 جولائی کی دوپہر یا رات سے کراچی میں بارشوں کی توقع ہے، اس دوران شہر میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ بارشوں کا سلسلہ 31 جولائی تک جاری رہے گا، جبکہ3 اگست کے بعد ایک اور سسٹم شہرمیں بارشوں کا سبںب بنے گا، متوقع بارشوں کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایت کردیں گے۔
