Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں مطلع ابر آلود ، سرمائی بادلوں کے ڈیرے

شہر قائد میں آج بھی مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اس وقت مغربی سمت سے 17 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ آج کم سے کم درجہ حرارت 29.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں آج ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 30 جولائی سے بارش کا امکان ہے، بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے 2 یا 3 اگست تک جاری رہ سکتا ہے۔

کراچی میں معتدل شدت اور کہیں کہیں تیز بارش کا امکان رہے گا، اس کے علاوہ 3  اگست سے  ایک اور ہوا کا کم دباؤ سندھ میں بارشوں کا سبب بنے گا۔

Exit mobile version