آج صبح سے ہی شہر قائد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے اوقات میں بھی متعدد علاقوں میں کہیں تیز تو کہیں درمیانے درجے کی بارش جاری ہے بارش کے ساتھ ہی سمندری ہوائیں بھی بحال ہوگئی ہیں جس سے موسم خوشگوارہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجود درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آج دن بھر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
شہر میں اس وقت 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
