Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

کراچی میں 24 گھنٹوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

شہر قائد کے مکین تیار ہوجائیں، محکمہ موسمیات نے شہر میں 26 اگست کی رات سے بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے جبکہ اس وقت 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہے۔

واضح رہے کہ مون سون ہواؤں کا سلسلہ 25 اگست کی رات سے سندھ میں داخل ہوگا، بارشوں کا سلسلہ 31 اگست تک جاری رہںے کا امکان ہے۔

کراچی میں مون سون ہوائیں 26 اگست کی رات سے اثر انداز ہونا شروع ہوں گی، 27 تا 31 اگست شہر میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان ہے ، تاہم اس دوران موسلاھار تا شدید موسلاھار بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا امکان ہے جبکہ بل بورڈز، ہورڈنگز سمیت کمزور انفرا اسٹرکچر گرنے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Exit mobile version