کراچی: شہر قائد میں سمندری ہوائیں بدستور بند ہونے سے گرمی کی شدت برقرار ہے جبکہ حبس کے باعث شہریوں کے پسینے چھوٹ گئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گرمی کی حدت کے سبب دوپہر میں گرد آلود ہوا اور ہلکی بارش متوقع ہے۔
کراچی کا موسم آج بھی شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 تا 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے، آج کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
مزید پڑھیں: کراچی کے مضافات میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ریکارڈ کیا گیا، تاہم ہوا میں نمی کے تناسب میں اضافے سے گرمی کی شدت زیادہ ہے، جس کی باعث سمندری ہوائیں معطل ہیں۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شہر میں اس وقت 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی ہوا چل رہی ہ، تاہم گرمی کی شدت میں اضافہ 15 اکتوبر تک جاری رہے گا۔
