اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔
محمکہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے چند میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں اسموگ اور دُھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہے گا۔
اس کے علاوہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں صبح، رات کے اوقات میں سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محمکہ موسمیات نے بتایا کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ صبح و رات کے اوقات میں کشمور، سکھر، لاڑکانہ اور گردونواح میں دُھند پڑنے کی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی آج موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں صبح و رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
