Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

این ڈی ایم اے نے آئندہ ہفتے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی

این ڈی ایم اے نے آئندہ ہفتے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں آئندہ ہفتے موسم زیادہ تر سرد رہنے کا امکان ہے، چند مقامات پر بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔

گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں بھی بارش اور برفباری متوقع ہے، پنجاب میں کل سے 12 دسمبر کے دوران اسموگ کے ساتھ سرد اور خشک موسم متوقع ہے، اسلام آباد سمیت راولپنڈی، اٹک میں موسم ابرآلود اور بارش کا امکان ہے۔

 اس کے علاوہ رپورٹ کے مطابق سندھ میں آئندہ ہفتے موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے این ڈی ایم اے نے مقامی انتظامیہ، متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کردی، عوام کو احتیاطی تدابیراختیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

 این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اسموگ سے متاثرہ علاقوں میں رہنے والے لوگ گھر سے بلا ضرورت نکلنے سے پرہیز کریں۔

Exit mobile version