Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری، سردی میں اضافہ

شہر قائد میں تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی میں اضافہ ہوگیا  ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج علی الصبح درجہ حرارت 10.4 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا جبکہ  آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہونے کا امکان  ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں دھند چھائی ہوئی ہے  اور حد نگاہ 5 کلو میٹر تک محدود  ہے۔

شہر میں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی ہوا چل رہی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان  ہے۔ آج مطلع صاف رہے گا  اور بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Exit mobile version