Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں سردی کی شدت برقرار؛ کل سے درجہ حرارت میں اضافہ متوقع

کراچی میں سردی کی شدت برقرار ہے جس کے باعث شہر میں کل سے درجہ حرارت میں ایک بار پھر اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ شب شہر کا درجہ حرارت 11.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 32 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس وقت 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سے شمال مشرقی ہوا چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں مطلع آج صاف رہے گا، تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے جبکہ کل سے درجہ حرارت میں ایک بار پھر اضافہ متوقع ہے۔

Exit mobile version