Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہر قائد میں سردی کی شدت میں پھر اضافہ ہوگیا

کراچی میں سردی نے یوٹرن لے لیا، شہر میں سردی کی شدت میں پھر اضافہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ شب شہر کا درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔

کراچی کا موسم آج بھی سرد اور خشک رہے گا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 30 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس وقت 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی ہوا چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج مطلع صاف رہے گا تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، تاہم 15 فروری کے بعد سے سردی کی شدت میں ہمی آنا شروع ہوگی۔

Exit mobile version