Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہرقائد میں مطلع صاف، موسم بدستور گرم

شہر میں اس وقت  19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی ہوائیں چل رہی ہے

شہرقائد میں آج بھی مطلع صاف، موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

شہرقائد میں موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  35 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں اس وقت  19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی ہوائیں چل رہی ہے تاہم شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Exit mobile version