Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہرقائد میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

کراچی میں اس وقت 4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال کی سمت سے ہوائیں چل رہی ہیں

شہرقائد میں راتیں خنک دن میں بدستور گرمی برقرار ہیں اور آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 22.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 30 فیصد ہے۔

شہرقائد میں موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  کراچی میں اس وقت 4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال کی سمت سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

Exit mobile version