کراچی کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے جب کہ سپرہائی وے اور اطراف میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔
شہر میں جاری شدید گرمی کے بعد موسم کو خوشگوار ہوگیا جب کہ سپرہائی وے، مضافاتی علاقوں اور شہر کے مختلف مقامات پر ہلکی بوندا باندی ریکارڈ کی گئی۔
شہر میں شدید گرمی اور نمی کے تناسب میں اضافے کے باعث نچلے درجے کے بادل بنے جس کے نتیجے میں بعض علاقوں میں بوندا باندی ہوئی۔
دوسری جانب موسم خوشگوار ہونے پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا جب کہ بعض علاقوں میں سڑکیں بھی گیلی ہوگئیں۔




















