کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ موجود ہے، جس کے باعث آج سے سندھ کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
کراچی میں آج سمندری ہوائیں معطل، موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ شہر میں مطلع صاف سے جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
شہرقائد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے۔
کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت شمال مغربی سمت سے 4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ شہر میں 14 سے 16 ستمبر کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
