Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہرقائد کی راتیں خنک و سرد ہونے لگی، دن بدستور گرم

کراچی میں اس وقت 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی ہوائیں چل رہی ہیں

شہرقائد میں موسم سرما کی آہٹ سنائی دینے لگی ہیں جس کے باعث راتیں خنک و سرد ہونا شروع ہوگئی ہیں گزشتہ شب درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 30 فیصد ہے۔

شہرقائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی ہوائیں چل رہی ہیں، فی الحال دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں کمی متوقع نہیں ہے تاہم دسمبر کے آغاز سے دن کے درجہ حرارت میں بھی کمی کا امکان ہے۔

Exit mobile version