Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خلائی اسٹیشن پر مسلم خلاباز کیسے روزے رکھیں گے؟

متحدہ عرب امارات کے  خلاباز سلطان النیادی پہلے عرب شخص بن گئے ہیں جو اگلے ماہ خلائی مشن پر اپنی ٹیم کیساتھ انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن روانہ ہوں گے ۔

یو اے ای سے تعلق رکھنے والے 41 سالہ مسلم خلاباز سلطان النیادی  26 فروری کو اسپیس ایکس فالکن 9 راکٹ کے ذریعے خلائی اسٹیشن  روانہ ہوں گے اور چھ ماہ وہی مشن پر گزاریں گے۔

مسلم خلا باز کا رمضان کا مقد س مہینہ بھی وہی خلائی اسٹیشن پر گزارے گا ، یہی وجہ ہے کہ اس دوران  یہ سوال سامنے آیا کہ کیا خلائی اسٹیشن پر وہ روزے رکھیں گے؟

خلاباز سلطان النیادی سے ان کی حالیہ  پریس کانفرنس میں یہی سوال  پوچھا گیا کہ وہ آنے والے رمضان میں روزے کیسے رکھیں گے؟

یہ بھی پڑھیں: چین کے تین خلاباز تیانگونگ خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ

انہوں نے جواب دیا کہ چوں کہ روزہ طلوع آفتاب سے پہلے سے لے کر غروبِ آفتاب تک ہوتا ہے تو اُن کے حالات استثنائی ہوں گے، یعنی وہ اپنے خلائی مشن کے دوران رمضان کے روزے رکھنے کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

خلاباز سلطان النیادی نے مزید کہا کہ میں حالت سفر میں ہوں گا، سفر کے دوران روزے چھوڑنے کی سہولت دی گئی ہے، مسافروں پر روزے کی پابندی لازم نہیں ہوتی۔

 

 

 

متعلقہ خبریں