مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشتگردی سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق ضلع کلگام میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا اور گھروں میں موجود خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی۔
بھارتی فوج نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا ۔
سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 نوجوان شہید ہوگئے۔
شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت امین بٹ اور ثاقب احمد کے نام سے ہوئی ہے۔
دونوں شہداء طالب علم تھے اور اپنے اپنے گاؤں سے آکر یونی ورسٹی کے قریب ایک گھر میں کرائے پر رہ رہے تھے۔
نوجوانوں کی شہادت پر علاقہ مکینوں نے بھارتی فوج کے خلاف شدید احتجاج کیا اور جدوجہد آزادی کشمیر کے حق میں نعرے بازی کی جس پر کشمیری پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
