Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گم ہونے والا پرس 65 سال بعد مل گیا

امریکہ میں حیرت انگیز طور پر 65 سال قبل گم ہونے والا پرس مل گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست جارجیا کے دارالحکومت اٹلانٹا میں ایک خاتون کا 1950 میں گم ہونے والا پرس حیرت انگیز طور پر مل گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اٹلانٹا کا قدیم ترین پلازہ تھیٹر ایک ثقافتی مرکز ہے جہاں کافی پرانی اشیاء موجود ہیں جب کہ پرس پلازہ تھیٹر کی تزئین و آرائش کے دوران ملا ہے۔

پرس ایک باتھ روم کی دیوار کے پچھے چھپا ہوا تھا جسے ماضی میں الماری کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا جب کہ پرس سے ایک ریفل ٹکٹ، کریڈٹ کارڈز، بلیک اینڈ وائٹ تصاویر سمیت دیگر سامان ملا ہے۔

گم ہونے والا پرس 65 سال بعد مل گیا
گم ہونے والا پرس 65 سال بعد مل گیا

پلازہ تھیٹر کے مالک کرس ایسکو بار کہتے ہیں ’’یہ پرس 65 سال قبل گم ہوا تھا جس کا اندازہ ہمیں ملنے والے سامنا سے ہوا اور یہ اسی علاقے کے کسی فرد کا ہے‘‘۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پلازہ تھیٹر کے مالک نے پرس کی مالکن کو ڈھونڈنے کے لیے اپنی بیوی کی خدمات حاصل کیں جو انٹرنیٹ سرفنگ کی ماہر ہیں۔

بعد ازاں ان خاتون کی بیٹی کو ڈھونڈ کر پرس ان کے حوالے کردیا گیا ہے، پرس گم ہوتے وقت وہ صرف 6 برس کی تھیں اور اب ان کی عمر 71 برس ہے۔

متعلقہ خبریں