Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کینیڈا کا اسرائیل کوہتھیاروں کی فراہمی بند کرنےکااعلان

کینیڈا نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس حوالے سے کینیڈین وزیرخارجہ میلانیا جولی نے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ کینیڈا قانون سازوں کی منظور کردہ قرارداد پر عمل کرے گا، اسرائیل کو ہتھیاروں کی منتقلی روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

کینیڈین وزیرخارجہ نے اس حوالے سے مزید کہا کہ اسلحے کی غیرقانونی تجارت کو بھی روکنے کی کوششیں بڑھائیں گے۔

اسرائیل کے وزیرخارجہ نے کینیڈا کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ کینیڈا کی موجودہ کارروائی کا سختی سے فیصلہ کرے گی۔

 

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version