اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام نے فلسطین میں غربت کی شرح دوگنی ہونے کا امکان ظاہر کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی جانب سے ایک رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں فلسطین میں غربت کی شرح دوگنی ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے مطابق غزہ میں مہینوں سے جاری جنگ کے بعد رواں سال فلسطینی علاقوں میں غربت کی شرح تقریباً دوگنی ہوکر 74.3 فیصد ہوجائے گی۔
یو این ڈی پی کے سربراہ اچیم اسٹینر نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ غزہ میں جنگ کے نتیجے میں نہ صرف جسمانی نقصان ہوا ہے بلکہ غربت اور معاش کے نقصانات بھی بہت زیادہ ہوئے ہیں۔
2023 کے آخر میں فلسطین میں غربت کی شرح 38.8 فیصد تھی، رواں سال 2.61 ملین فلسطینی غربت کا شکار ہوئے جس کے مجموعی تعداد 4.1 ملین ہوگئی ہے۔
تحقیق کے مطابق رواں سال فلسطین میں بے روگاری کی شرح 49.9 فیصد تک بڑھ سکتی ہے۔
یو این ڈی پی کے سربراہ کہتے ہیں کہ اگر ہر سال انسانی امداد پہنچائی جائے تب بھی فلسطینی معیشت ایک دہائی یا اس سے زیادہ عرصے تک اپنے بحران سے پہلے کی سطح پر واپس نہیں سکتی ہے۔
