Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹرمپ سے شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات کل ہوگی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا داعی قرار دیدیا

ٹرمپ سے وزیراعظم شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات 25 ستمبر کو ( کل ) ہوگی ۔ وزیراعظم شہباز شریف اسلامی ممالک کے سربراہان کے ہمراہ امریکی صدر سے ملاقات کیلیے روانہ  یوگئے۔

ملاقات سے کیا توقعات ہیں؟ بول نیوز کا وزیراعظم سے سوال  کیاگیا تو انہوں نے جواب دیا کہ  آپ دعا کریں۔

وزیراعظم سعودی عرب،ترکی، قطر،ملیشیا، یو اے ای سمیت8 اسلامی ممالک کے سربراہان کے ہمراہ جمعرات کو امریکی صدر سے ملاقات کرینگے۔

پاک بھارت جنگ رکوانے پر ٹرمپ کے شکر گزارہیں ، شہباز شریف

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک بھارت جنگ رکوانے پر ٹرمپ کے شکر گزارہیں ۔ ان کاکہناتھاکہ  امریکی صدر نے کئی ملکوں کے درمیان جنگیں رکوائیں۔

یہ بات انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران سائیڈ لائن پر نیویارک میں میڈیا سے گفتگو میں  کہی۔

شہباز شریف نے کہا کہ امریکی صدر نے اپنے خطاب میں اہم باتیں کی ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ دنیا میں امن کیلیے کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ٹرمپ امن کے داعی ہیں، انہوں نے آج پھر کئی ممالک کی کشیدگی ختم کرانے کی بات کی۔ان کاکہناتھاکہ دنیا  میں ہم  کےلئے کام کرنے پر ہم ٹرمپ کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں